داعش برطانیہ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،ایم آئی فائیو کا انتباہ

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:39

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء)برطانوی خفیہ ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ داعش برطانیہ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک سال میں برطانوی خفیہ ایجنسی نے کارروائی کرکے داعش کے جانب سے برطانیہ میں6 اور بیرون ملک7 دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنا دئیے ہیں ۔

برطانیہ میں داعش کی حمایت میں کمی نظر نہیں آرہی ہے،داعش مسلسل برطانیہ میں دہشتگردی کے منصوبے بنا رہی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے نیٹ ورک رابطوں تک پہنچنے کیلئے آ ن لائن آپریشن کئے گئے ان کا مزید کہنا تھا کہ 32سالہ کیرےئر میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر دہشتگرد حملوں کی دھمکیوں کا سامنا ہے

متعلقہ عنوان :