وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کو رانا ثناء اللہ کی حمایت میں بیان دینے سے روک دیا

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء)وزیر اعظم نوازشریف نے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی حمایت میں وفاقی کابینہ کو بیان دینے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ مجرم کے بیان کو جب قانونی تحفظ حاصل ہے تو اس پر حمایت نہ کیا جائے ،خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کو قریبی حلقے نے مشورہ دیا ہے کہ صرف پارٹی یا پرانی دوستی کو ملحوظ خاطر نہ رکھا جائے رانا ثناء اللہ کے خلاف بیان قتل کے مجرم نے دیا ہے اگر اسے قانونی تحفظ حاصل ہے تو اس پر صوبائی وزیر کے تحفظ میں بیان نہ دیا جائے تاکہ پارٹی اور حکومت کا گراف عام شہری کی نظر میں بلند ہو ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت صوبائی وزیر کے حق میں بیان نہ دیں تاکہ عام شہری کو قانونی حق حاصل ہے کہ انہیں انصاف مل سکے کہیں بھی یہ تاثر نہ جائے کہ حکومت مقدمہ پر اثر انداز ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :