اسرائیلی وزیر اعظم ذرائع ابلاغ کے نئے ڈائریکٹر ران براتس کی تقرری کا دوبارہ جائزہ لیں گے،امریکی وزارت خارجہ

ہفتہ 7 نومبر 2015 09:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اپنے ذرائع ابلاغ کے نئے ڈائریکٹر ران براتس کے صدر براک اوباما اور دیگر رہنماوٴں کے متعلق تنقیدی بیانات کے بعد ان کی تقرری کا ’دوبارہ جائزہ‘ لیں گے۔

(جاری ہے)

ران براتس نے فیس بْک پر صدر اوباما پر الزام لگایا تھا کہ وہ یہود دشمنی کے مرتکب ہیں اور امریکی وزیرِخارجہ جان کیری کے متعلق کہا تھا کہ اْن کی ’ذہنی عمر کسی 12 سالہ بچے سے زیادہ نہیں ہے۔‘اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے اس تبصرے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا تھا۔امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ براتس کی فیس بْک پر کی جانے والی پوسٹیں ’جارحانہ اور پریشان کْن تھیں۔‘