حکمران جماعت کا پی ٹی آئی کے خلاف برداشت ختم ، ایوان کے اندر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،شاہ محمود قریشی کو بولنے کی اجازت دینے پر سپیکر ڈائس کا گھیراؤ

ہفتہ 7 نومبر 2015 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے خلاف حکمران جماعت کے اندر عدم برداشت کا عنصر شامل ہو گیا ہے ایوان کے اندر پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کا ہدف بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے اپوزیشن لیڈر کی درخواست پر شاہ محمود قریشی کو بولنے کی اجازت دی گئی تاہم جب انہوں نے ایوان کی کارروائی قواعد و ضوابط کے خلاف قرار دیا تو حکمران جماعت کے متعدد اراکین کے ڈپٹی سپیکر پر تنقید شروع کر دی کہ انہوں نے شاہ محمود قریشی کو ایوان میں بولنے کا اجازت کیوں دی ۔

فاٹا کے اراکین نے سپیکر کا گھیراؤ کر لیا اور ایوان کے اندر شدید شور بھی مچایا ۔ ایم این اے شہاب الدین کی سربراہی میں فاٹا کے اراکین کے علاوہ جماعت اسلامی کے اراکین نے بھی سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کی ا اور ڈپٹی سپیکر کو شاہ محمود قریشی کا مائیک بند کرانے پر مجبور کر دیا ۔ حکمران جماعت کے متعدد اراکین نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے نخرے برداشت نہیں کریں گے اور ایوان کے اندر انہیں سخت ٹائم دیں گے ۔