تحریک انصاف سے اختلافات،(ق) لیگ کا سپیکر کیلئے ایازق صادق کو ووٹ دینے کا فیصلہ ،سپیکر کا بلا مقابلہ انتخاب جمہوریت کا حسن ہے،تحریک انصاف سے بات کروں گا،چوہدری پرویز الٰہی

ہفتہ 7 نومبر 2015 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف سے دوریاں، مسلم لیگ (ق) نے سردار ایاز صادق کی حمایت کے لیے میدا ن میں اتر آئی ،سپیکر کے لیے سردار ایاز صادق کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پہلی بار مسلم لیگ ن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ایک موزوں شخص ہیں انہوں نے اپنے پہلے دور میں ایوان کو بہتر انداز میں چلایا ہے ا نکا اسپیکر کے لیے انتخاب اگر بلا مقابلہ بھی ہو جائے تو کوئی قباحت نہیں بلا مقابلہ انتخاب جمہورت کا حسن ہے ،جمہوریت میں دنیا کے بیشتر ممالک میں سپیکر بلا مقابلہ منتخب ہو جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف سے بات کر ے اور انکو سپیکر کے امیداور کو سردار ایاز صاق کے حق میں دستبردار کرانے پر آمادہ کرے انہوں کہا کہ مسلم لگ ق سردار ایاز صادق کو بلا مقابلہ منتخب کرانے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور وہ تحریک انصاف سے اس معاملے پر بات کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے درمیان چند ماہ سے شدید دوریاں چلی آ رہی ہیں اور ق لیگ تحریک انصاف سے سخت ناراض ہے کیونکہ تحریک انصاف انکے پارٹی کارکن توڑ کر اپنی پارٹی میں شامل کر رہی ہے چند روز قبل تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے بلوچستان سے مرکزی رہنما یار محمد رند کو بھی شامل کیاہے جسکے بعد دونوں جماعتوں نے کے درمیان دوریاں مزید بڑھ گئی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ق نے پہلی مرتبہ سپیکر کے انتخاب میں سردار ایاز صادق کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔