اٹھارہ ہزاری،نئی نویلی دلہن کی پراسرار ہلاکت،جسم پر تشدد اور گلہ گھوٹنے کے نشانات پر پولیس نے اس کے خاوند اور دیور کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 7 نومبر 2015 08:57

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)نئی نویلی دلہن کی پراسرار ہلاکت ،جسم پر تشدد اور گلہ گھوٹنے کے نشانات پر پولیس نے اس کے خاوند اور دیور کو گرفتار کر لیا نواحی علاقہ موضع ڈھن میانی (جھنگ) میں گزشتہ روز صبح کے وقت سولہ نئی نویلی دلہن سمیرا بی بی کی اچانک ہلاکت ہوئی جس کے میکے والوں کو مبینہ طور پر پہلے یہ اطلاع دی گئی کہ اس کی موت ہیضے سے واقع ہوئی ہے لڑکی والدہ دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پہنچی اور اس نے جسم پر تشدد اور گلہ گھونٹنے کے نشان دیکھ کر شور مچا یا تو سسرالیوں نے بعد میں واقعہ کو خود کشی قرار دیا تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے لڑکی کے چچا محمد اشرف کی اطلاع پر سمیرا بی بی کو قتل کرنے کے الزام میں اس کے خاوند عزیز الرحمان اور دیور اشرف پسران دلمیر کمہار کو گرفتار کر لیا اور لڑکی کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ بھجوا دی ہے بتایا گیا ہے کہ سمیرا بی بی کا والد فوت ہو چکا ہے اور وہ محرم الحرام کے آغاز سے دو روز قبل مدو کی سے بیاہ کر ڈھن میانی آئی تھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم عزیز الرحمان نے پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں کہا ہے یہ قتل اس نے نہیں بلکہ اس کے بھائی اشرف نے کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :