زرداری اثاثہ جات ریفرنس ،سرکاری گواہ کی دوبارہ طلبی کے سمن جاری

ہفتہ 7 نومبر 2015 08:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر و شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں سرکاری گواہ کی عدم حاضری کی بناء پر دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ پیش نہ ہوئے جبکہ ارشد تبریز ایڈووکیٹ حاضر ہوئے۔ سرکاری گواہ احمد جواد مرزا ایک بار پھر عدالت میں حاضر نہ ہوئے جس پر فاضل جج نے ان کی طلبی کے لئے دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :