بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں پیپلزپارٹی کراچی کے ہر حلقے سے اپنا امیدوار نامزد کرے گی، بلاول بھٹو ، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں پارٹی کو شاندار کامیابی ملے گی،ہمارے دشمن پہلے بھی مایوس تھے اور آج بھی ہماری کامیابیوں سے پریشان ہیں،اجلاس سے خطاب

ہفتہ 7 نومبر 2015 09:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں پیپلزپارٹی کراچی کے ہر حلقے سے اپنا امیدوار نامزد کرے گی ۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں شاندار کامیابی ملے گی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کراچی میں بلاول بھٹو کے زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے سے متعلق معاملے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سینیٹر شیریں رحمان ، آصفہ بھٹو سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق نامزد امیدواران کا جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ لیاری پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے اور رہے گا ۔ لیاری اور ملیر کے ہر حلقے سے الیکشن لڑیں گے پہلے مرحلے میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن پہلے بھی مایوس تھے اور آج بھی ہماری کامیابیوں سے پریشان ہیں، بعدازاں بلاول بھٹو سے ملیر ڈسٹرکٹ عہدیداران نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔