حلقہ این اے153 میں ضمنی الیکشن ،شیڈول جاری،23 دسمبر کو پولنگ ہوگی

ہفتہ 7 نومبر 2015 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154لودھراں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔حلقہ میں پولنگ 23دسمبر کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 19 اور20 نومبر کو وصول کئے جائیں گے ، کاغذات کی جانچ پڑتال 26اور 27نومبر کو کی جائے گی جبکہ امید وار اپنے کاغذات نامزدگی 7دسمبر کو واپس لے سکتے ہیں،شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرستیں 8دسمبر کو آویزاں کرے گا جبکہ حلقہ میں پولنگ 23 دسمبر کو ہوگی

متعلقہ عنوان :