’بم تباہ ہونیوالے روسی جہاز کے اندر ہی تھا‘برطانوی تحقیق کار

ہفتہ 7 نومبر 2015 09:08

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)مصر میں تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات کا جائزہ لینے والے برطانوی تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ بم جہاز کے اندر موجود تھا۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق انٹیلجنس اہلکاروں نے اس سلسلے میں جزیرہ نما سینا میں شدت پسندوں کے پیغامات پکڑے تھے جس کے بعد برطانوی حکومت نے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔روسی کمپنی میٹروجیٹ کا ایئر بس اے 320 طیارہ ہفتے کے روز کو شرم الشیخ سے سینٹ پیٹرزبرگ جا رہا تھا کہ فضا میں تباہ ہوا اور اس میں سوار تمام 224 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے زیادہ تر روسی باشندے تھے۔