ڈی آئی خان اور مردان میں فائرنگ کے واقعات، 7 افراد جاں بحق ، مردان میں بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا چچی سمیت 4 افراد کو قتل کیا

ہفتہ 7 نومبر 2015 08:57

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)ڈیرہ اسماعیل خان میں دیرینہ دشمنی پر باپ کو دو بیٹوں سمیت قتل کردیا گیاجبکہ مردان میں بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا چچی سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈیرہ اسماعیل خان میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے سیف اللہ، اس کے دو بیٹے 14 سالہ سلیمان اور 16 سالہ طفیل جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ماں زخمی ہوگئی۔

ادھر مردان کے گاوں ہاتھیان میں گھریلو تنازع پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا اور چچی سمیت 4 افرا د کو قتل کردیا۔ مرنے والوں میں 10 سال کی لڑکی بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تاجیم نشہ کرتا تھا اور چچا سے رقم نہ ملنے پراس نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :