امریکی عوام اوباما کی پا لیسیو ں سے نا لا ں ،اوباما جہادی تنظیم اور افغانستان کی صورت حال سے بہتر انداز میں نہیں نمٹ رہے۔سروے رپورٹ
ہفتہ 7 نومبر 2015 09:09
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)امریکہ میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے کے مطابق عام امریکی ’اسلامک اسٹیٹ‘ جیسے معاملات پر امریکی پالیسی سے خوش نہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اوباما جہادی تنظیم اور افغانستان کی صورت حال سے بہتر انداز میں نہیں نمٹ رہے۔جرمن فرم جی ایف کے اور نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مشترکہ جائزے کے مطابق دس میں سے چھ امریکی اپنے صدر سے اِس لیے ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خطرے کو اب تک مناسب انداز میں کرش یا نمٹنے سے قاصر رہے ہیں۔
اِسی طرح اْنہوں نے افغانستان میں امریکی کامیابی کے حوالے سے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ مجموعی طور پر اِن کا خیال ہے کہ جس طرح افغان عوام میں ما یو سی پھیل رہی ہے اسی طرح امریکی عوام بھی شدت پسندی کے خلاف امریکی کامیابی سے مایوس ہے۔(جاری ہے)
رائے عامہ کے جائزے کے مطابق اوباما جب اگلے برس اپنے منصبِ صدارت سے فارغ ہوں گے تو افغانستان میں متعین امریکی فوجی دستوں کو بغیر کسی مستقبل کی مناسب پلاننگ کے چھوڑ کر جائیں گے۔
اِس جائزے کے مطابق شام اور عراق میں دہشت گرد گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے امریکیوں کا کہنا ہے کہ امریکی پالیسی بے اثر دکھائی دے رہی ہے اور اوباما کی پالیسی کے باعث اِن شورش زدہ ملکوں میں امریکی فوجی مداخلت کا دائرہ آہستہ آہستہ پھیل رہا ہے۔شام اور عراق میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی پیشقدمی کو روکنے اور اِس کے جہادیوں کو شکست دینے کے لیے قائم امریکی اتحاد کے لیے عوامی ہمدردی یا حمایت کا گراف بھی زوال پذیر ہے۔ امریکی اتحاد کا قیام گزشتہ برس سامنے آیا تھا۔ لوگوں کو امریکی صدر کی خارجہ پالیسی پر بھی تشویش ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے میں واضح طور پر کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔ تاہم چالیس فیصد لوگ اِس صورت حال سے متفق دکھائی دیتے ہیں۔ اِن کا خیال ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اوباما کی کوششیں بظاہر دیکھی جا سکتی ہیں لیکن وہ کامیابی سے دور ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ سن 2017 کے اوائل میں جب اوباما کی مدتِ صدارت ختم ہو گی تو مشرقِ وسطیٰ میں امریکی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے کوئی بڑا کردار ادا کرنے سے امکاناً دور ہوں گے۔ اْن کے دور میں مشرق وسطیٰ میں جنگی صورت حال جیسے تین مسلح تنازعات جوں کے توں ہی رہ سکتے ہیں۔ اوباما کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ان حالات میں امریکی صدر کی کوششوں نے صورت حال کو بہتری کی جانب لے کر جانے کے بجائے مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ایک ریٹائرڈ پولیس افسر ڈونلڈ ہیمنڈ کا کہنا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے جہادی تو اوباما کی پالیسی کو دیکھ کر قہقہے لگا رہے ہیں کیونکہ سب کچھ ویسے کا ویسا ہے اور اْن کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔ پورٹ لینڈ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے حامی خاتون پیٹی واٹسن کا خیال ہے کہ دلدل جیسی صورت حال میں کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکتا اور اوباما تو بہرحال اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ حالات بہتر ہو سکیں۔ یہ سروے امریکی صدر کے شمالی شام میں خصوصی آپریشن میں شریک ہونے والے پچاس فوجیوں کی تعیناتی کے اعلان کے تناظر میں مکمل کیا گیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 7 نومبر 2015 کی مزید خبریں
-
انگلش فاسٹ باولرمارک وڈ پاکستان کیخلاف ایک روزہ اور ٹی20 سیریز سے بھی باہر
-
حکمران جماعت کا پی ٹی آئی کے خلاف برداشت ختم ، ایوان کے اندر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،شاہ محمود قریشی کو بولنے کی اجازت دینے پر سپیکر ڈائس کا گھیراؤ
-
تحریک انصاف سے اختلافات،(ق) لیگ کا سپیکر کیلئے ایازق صادق کو ووٹ دینے کا فیصلہ ،سپیکر کا بلا مقابلہ انتخاب جمہوریت کا حسن ہے،تحریک انصاف سے بات کروں گا،چوہدری پرویز الٰہی
-
حلقہ این اے153 میں ضمنی الیکشن ،شیڈول جاری،23 دسمبر کو پولنگ ہوگی
-
راولپنڈی، کسٹم کی خصوصی عدالت میں ایان علی کی بریت کی درخواست خارج ، متفرق درخواستوں پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری،جواب طلب، فرد جرم عائد کرنے کے لئے 12 نومبر تک سماعت ملتوی
-
کسی لیگی رکن پارلیمنٹ صوبائی و وفاقی وزراء کے بھائی ،بیٹے کوبلدیاتی کے سربراہ کے طورپرنامزدنہ کریں،وزیرا عظم کی وزیر اعلی پنجاب کو ہدایت ،شہباز شریف نے حمزہ شہباز کوفہرست مرتب کر نے کی ذمہ داری ... مزید
-
ایاز صادق کو متفقہ سپیکر منتخب کیا جائے‘ پرویزالٰہی کی خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں ، برطانیہ سمیت دیگر ملکوں میں سپیکر اتفاق رائے سے چنتے ہیں، پاکستان میں بھی یہ جمہوری روایت قائم ... مزید
-
ڈی آئی خان اور مردان میں فائرنگ کے واقعات، 7 افراد جاں بحق ، مردان میں بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا چچی سمیت 4 افراد کو قتل کیا
-
زرداری اثاثہ جات ریفرنس ،سرکاری گواہ کی دوبارہ طلبی کے سمن جاری
-
اٹھارہ ہزاری،نئی نویلی دلہن کی پراسرار ہلاکت،جسم پر تشدد اور گلہ گھوٹنے کے نشانات پر پولیس نے اس کے خاوند اور دیور کو گرفتار کر لیا
-
اتحادتنظیمات مدارس اور اسٹیٹ بینک کے درمیان مدارس کے اکاونٹس کھولنے کا طریقہ کار وضع کرلیا گیا، ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنٰی قراردینے پر اتفاق
-
خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کی ایک سال بعداچانک نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے لال مسجد آمد، لال مسجد میں باقاعدہ طور پر نماز جمعہ پڑھانے کا اعلان ،حکومت نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو حالات کی ذمہ ... مزید
-
زخمی جنگجووٴں کے علاج پر سزا نہیں دی جا سکتی: ایم ایس ایف ، افغا نستا ن میں میں موجود ہسپتالوں پر حملے نہ کیے جائیں، رپورٹ
-
ترکی، جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس سے قبل فورسز کا آپریشن ،20 داعش کارکن گرفتار
-
افغانستان ، بم دھماکے اور سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، ایک مذہبی سکالر، 30 طالبان ہلاک
-
اسرائیلی وزیر اعظم ذرائع ابلاغ کے نئے ڈائریکٹر ران براتس کی تقرری کا دوبارہ جائزہ لیں گے،امریکی وزارت خارجہ
-
’بم تباہ ہونیوالے روسی جہاز کے اندر ہی تھا‘برطانوی تحقیق کار
-
بھارت میں ’بچہ دانی کرائے پر دستیاب‘ نہیں رہے گی،حکومت کا سیروگیسی کی صنعت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور
-
برازیل میں بند ٹوٹنے سے 16 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ،قریبی گھروں میں پانی بھر گیا،ہیلی کاپٹر کی مدد سے متعدد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
-
امریکی عوام اوباما کی پا لیسیو ں سے نا لا ں ،اوباما جہادی تنظیم اور افغانستان کی صورت حال سے بہتر انداز میں نہیں نمٹ رہے۔سروے رپورٹ
-
امر یکہ نے مسئلہ فلسطین کے حل میں نا کامی کا اعتراف کر لیا ،اوباما کے دور میں مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو گاتاہم امریکی حکومت فلسطین۔ اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی،: امریکی حکام
-
وزیر اعظم نے لودھراں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے250 ارب روپے کا اعلان کر دیا،نیشنل ایکشن پلان پرامن اور ترقی پسند نئے پاکستان کا ویژن ہے،دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا ہے،آخری دہشت ... مزید
-
امریکہ سمیت عالمی ادارے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں،چو ہدری نثار ، عالمی برادری دہرے معیار اپنانے سے باز رہے، پاکستان کے خلاف توہین آمیز سلوک برداشت نہیں کریں گے، امریکہ اور مغرب ... مزید
-
پاک فوج کی صلاحیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے،یہ میدان جنگ میں سخت جان فوج ہے،آرمی چیف ،جسمانی تربیت سے پیشہ وارانہ مہارت میں نکھار آتا ہے،جنرل راحیل شریف کا ا ٹک کے قریب جنگی مشقوں کی اختتامی ... مزید
-
این اے 122 میں سترہ ہزار سے زائد ووٹ دوسرے علاقوں سے ڈالوائے گئے‘ عمران خان ،2000 لوگوں نے بیان حلفی دیا ہے انکے ووٹ غائب ہیں ، علیم خان ایاز صادق سے 2400 ووٹوں سے ہارا ہے،الیکٹرورل فراڈ کو لے کر الیکشن ... مزید
-
سانحہ سندرفیکٹری ،خانیوال کاشاہد51گھنٹے بعدزندہ نکل آیا،ورثاء نے کسی اورکی لاش شاہدسمجھ کردفنادی ، والدین کاغم خوشی میں بدل گیا،اللہ کے حضورسربسجودہوگئے
-
ڈی جی رینجرزکی زیرصدارت اہم اجلاس،اجرتی قاتلوں اورٹارگٹ کلرزکے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی
-
خطے کودرپیش مشترکہ چیلنجوں کے حل کیلئے پاکستان کی مددجاری رکھیں گے:چین، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی گرانقدر قربانیاں بے مثال ہیں ،افغانستان میں قیام امن اور مفاہمتی عمل میں پاکستان کا سہولیاتی ... مزید
-
بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں پیپلزپارٹی کراچی کے ہر حلقے سے اپنا امیدوار نامزد کرے گی، بلاول بھٹو ، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں پارٹی کو شاندار کامیابی ملے گی،ہمارے دشمن پہلے بھی مایوس تھے ... مزید
-
یو ایس ایف فنڈسرکلر ڈیڈ کم کرنے میں نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی میں استعمال کیا گیا، انوشہ رحمان،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں باصلاحیت لوگ نہ ملنے کی وجہ سے بورڈ میں گزشتہ تین سالوں ... مزید
-
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، فزیکل پلاننگ ہاوٴسنگ سیکٹرکے 3ارب62کروڑ50لاکھ کے تین منصوبوں کی منظوری ،ٹرانسپورٹ اینڈکمیونیکیشن کے 72ارب50کروڑ کے دومنصوبے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی ... مزید
-
عمران خا ن ذاتی انا کو ختم کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں ۔ ایاز صادق، الزامات لگانے والے خدارا تہذیب اور تمدن کا راستہ اپنائیں، دھرنا میں سیاست سمندر برد ہو گئی آنے والی نسلوں کو گندی زبان نہیں سیکھائیں ... مزید
-
جی ایس پی پلس شرائط: پاکستان کو تمام 27 عالمی انسانی حقوق کنونشنز کو لاگو کرنا ہو گا‘ یورپی یونین سفیر،جی ایس پی پلس کے بعد پاکستان کی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا‘ خرم دستگیر کا سیمینار سے خطاب
-
چینی سرمایہ کاروں کی خیبرپختونخوا حکومت کو گدھوں کی افزائش کا فارم بنانے میں تعاون کی پیش کش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.