انگلش فاسٹ باولرمارک وڈ پاکستان کیخلاف ایک روزہ اور ٹی20 سیریز سے بھی باہر

ہفتہ 7 نومبر 2015 08:45

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) انگلش فاسٹ باوٴلر مارک وڈٹخنے کی انجری کے سبب پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہوکر وطن واپس روانہ ہو گئے۔وہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری شکار ہوئے اور اسی وجہ سے وہ شارجہ میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

(جاری ہے)

وہ آئندہ ہفتے سے ابوظہبی میں شروع ہونے والی ایک روزہ اور پھر ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ مارک وڈ اس سے قبل بھی اس انجری کا شکار ہو چکے ہیں اور انھوں ے تسلیم کیا تھا کہ شاید انھیں اس انجری سے چھٹکارے کیلئے سرجری کرانی پڑے۔وْڈ کی جگہ لیام پلنکٹ کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :