برازیل میں بند ٹوٹنے سے 16 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ،قریبی گھروں میں پانی بھر گیا،ہیلی کاپٹر کی مدد سے متعدد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

ہفتہ 7 نومبر 2015 09:09

برازیلیہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء )برازیل کے جنوب شمالی ریاست میناز جیرائس میں ایک بند ٹوٹنے سے کم سے کم16 افراد ہلاک اور درجنوں لا پتہ ہو گئے حکا م کے مطا بق اس بند میں لوہے کی ایک کان سے نکلنے والا گندہ پانی جمع ہوتا تھا جس کے پھٹنے سے آس پاس کے علاقے میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی اور قریبی گاوٴں کے گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔

مقامی حکام نے اس واقعے میں 16 افراد کے ہلاک اور متعددکے لاپتہہو نے کی تصدیق کی ہے ۔قدیم شہر ماریانا میں پہاڑی علاقوں سے یہ کیچڑ نما لال رنگ کا گاڑھا پانی وادی سے تیزی سے بہتا نیچے پہنچا جس سے آس پاس کے مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس کی زد میں بہت سی کاریں اور گاڑیاں بھی آئی ہیں۔ماریانا میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کواس باندھ میں دراڑیں پڑ گئی تھیں جس کی وجہ سے نیچے کی طرف بہت سا کیچڑ اور بہت سارا ملبہ کھسک گیا۔

(جاری ہے)

بی بی سی کا کہنا ہے اس سے جو علاقہ متاثر ہوا ہے وہ تقریبا 500 افراد کا مسکن ہے۔مشکل یہ ہے کہ لوگوں کو زمین کے تودے گرنے کا خدشہ ہے اس لیے امدادی کام میں رکاوٹیں آرہی ہیں لیکن ہیلی کاپٹر کی مدد سے بہت سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔حکام نے لوگوں کو اس بات کے لیے متنبہہ بھی کیا ہے کہ چونکہ یہ پانی لوہے کی کان کنی کے عمل سے متاثر ہوا ہے اس لیے یہ زہریلا بھی ہوسکتا ہے۔سماریکو مائنگ کپمنی، جو اس باندھ کی مالک ہے، کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ آخر باندھ کے پھٹنے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :