روسی جہاز کو نشانہ بنایا گیا،ترجیحی مفروضہ

اتوار 8 نومبر 2015 10:04

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء)روس کے مسافر طیارے کی مصری علاقے سینائے میں تباہی سے متعلق خبروں کے تناظر میں سامنے آنے والی معلومات اور مفروضوں میں اس بات کو تقویت مل رہی ہے بدقسمت طیارہ کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی فورمز کا خیال ہے کہ جہاز سے ملنے والے دونوں بلیک باکسز کے جائزے سے اس بات کو ترجیحی بنیادوں پر تقویت ملتی ہے کہ جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔