سیرالیون میں ایبولا کا مکمل خاتمہ ہو گیا، عالمی ادارہ صحت

اتوار 8 نومبر 2015 10:04

فری ٹاون (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء)عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ سیرالیون سے ایبولا کی متعدی بیماری کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس ملک میں چار ہزار افراد کی جان لینے والی اس بیماری کو شکست دی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ایبولا وائرس کے پھیلاوٴ کی وجہ سے سیرالیون کی معیشت شدید کساد بازاری کا شکار بھی ہو گئی تھی۔ دارالحکومت فری ٹاوٴن میں ایک تقریب سے خطاب میں عالمی ادارہ صحت کے ملکی نمائندے اندریس نورڈسٹروم نے اعلان کیا کہ سیرالیون سے اس متعدی بیماری کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔