او پن کر نسی ما ر کیٹ میں ہفتہ کورو پے کی قدر مزید گر گئی، ڈالر 106رو پے کا ہو گیا ، یو رو اور بر طا نوی پا ؤند کی قدر میں کمی کا ر حجا ن ر ہا

اتوار 8 نومبر 2015 10:03

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء) مقا می او پن کر نسی ما ر کیٹ میں ہفتہ کورو پے کی قدر مزید گر گئی اور ایک ڈالر 106رو پے کا ہو گیا تا ہم یو رو اور بر طا نوی پا ؤند کی قدر میں کمی کا ر حجا ن ر ہا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تا ہفتہ 6کاروباری دنوں میں ڈالر30پیسے مہنگا ہوگیاہے۔ فا ر یکس ایسو سی ایشن آف پا کستان کی ر پو رٹ کے مطا بق ہفتہ کو مقا می او پن کر نسی ما ر کیٹ میں رو پے کے مقا بلے ڈا لرکی قدر 15پیسے بڑ ھ گئی جس سے ڈا لر کی قیمت خر ید 105.65رو پے سے بڑھ کر 105.80رو پے اور قیمت فروخت 105.85رو پے سے بڑ ھ کر 106رو پے ہو گئی تا ہم یو رو کی قدر میں 80پیسے کی کمی ر یکا رڈ کی گئی جس سے یو رو کی قیمت خرید 114.80رو پے سے کم ہو کر 114رو پے اور قیمت فروخت 115.80رو پے سے کم ہو کر115رو پے ہو گئی اسی طرح 50پیسے کی کمی سے بر طا نو ی پا ؤنڈ کی قیمت خرید 160رو پے سے کم ہو کر 159.50رو پے اور قیمت فروخت 161رو پے کم ہو کر 160.50رو پے پر آگئی ۔

(جاری ہے)

فا ر یکس ر پو رٹ کے مطا بق ہفتہ کے روز رو پے کی نسبت سعو دی ر یال کی قیمت فروخت 28.30رو پے اور یو اے ای در ہم کی قیمت فروخت 29رو پے کی سطح پر بدستور بر قرار رہی ۔فا ر یکس ایسو سی ایشن کی ہفتہ وار ر پورٹ کے مطا بق گز شتہ پیر تا جمعہ تک انٹر بینک میں رو پے کے مقا بلے ڈا لر کی قدر مستحکم ر ہی لیکن 6کا روباری دنوں میں مقا می کر نسی ما ر کیٹ میں رو پے کے مقا بلے ڈا لر 30پیسے مہنگا ہوا لیکن ز یر تبصرہ مدت میں یو رو 1.50رو پے اور بر طا نوی پا ؤنڈ 2.70رو پے سستا ہوا ہے

متعلقہ عنوان :