پیپلز پارٹی نے پہلے مر حلے میں اتنی د ھا ند لی کی کہ لو گوں کو 1977کی د ھا ندلی بھی بھو ل گئی ہے،مسلم لیگ ن کا الزام ، الیکشن کمیشن دو سرے اور تیسرے مر حلے میں فوج اور ر ینجرز کو بلا ئے ور نہ ز بر د ست خو نریزی ہو سکتی ہے،لیگی رہنماؤں کی حتجاجی مظا ہرے اور د ھر نے کے دوران میڈ یا سے گفتگو

اتوار 8 نومبر 2015 10:02

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء) پا کستان مسلم لیگ ن سندھ نے الزام عا ئد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مر حلے میں اتنی د ھا ند لی کی کہ لو گوں کو 1977کی د ھا ندلی بھی بھو ل گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان دو سرے اور تیسرے مر حلے میں فوج اور ر ینجرز کو بلا ئے ور نہ ز بر د ست خو نریزی ہو سکتی ہے یہ بات ہفتہ کے روز انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سا منے احتجاجی مظا ہرے اور د ھر نے کے دوران میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی سینیٹر نہال ہا شمی ، ر کن سندھ اسمبلی ہما یوں محمد خان ، سا بق صو بائی وز یر عر فا ن اللہ مروت ,، سید شاہ محمد شاہ ، اسلم ابڑو ، خو اجہ طارق نجیب ،شا ہنواز را جیر ، اسما عیل را ھو ، کھیٹل داس کو پتا نی نے کہا کہ درازا شریف کے سا نحہ میں ا بھی تک کو ئی پیش ر فت نہیں ہو ئی حکو مت سندھ کی سر پر ستی میں 12نہتے افراد کو قتل کیا گیا لیکن اس کے با و جو د حکو مت سندھ الٹا فنکشنل لیگ پر الزاما ت عا ئد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کی قیا دت کو مشو رہ د یتے ہیں کہ دوسرے اور تیسرے مر حلے کا با ئیکا ٹ کیا جائے کیونکہ پی پی نے د ھا مدلی کے منصو بے تیا ر کر لیے ہیں