شہبازشریف کی اراکین اسمبلی کو سندرفیکٹری حادثہ میں جاں بحق مزدوروں کی نمازجنازہ میں شرکت کی ہدایت،اراکین اسمبلی حکومت پنجاب کی طرف سے جاں بحق مزدوروں کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی دیں گے،شدید زخمی ہونے والے مزدوروں کو 3 لاکھ جبکہ معمولی زخمی مزدوروں کو 50ہزار روپے دیئے جائیں گے:ترجمان پنجاب حکومت

اتوار 8 نومبر 2015 10:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء) ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق سندر فیکٹری حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 20 مزدوروں کی میتیں ان کے آبائی گھروں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔ صوبہ کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی میتیں ان کے ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے متعلقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو جاں بحق مزدوروں کی نمازجنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو حکومت پنجاب کی طرف سے پانچ پانچ لاکھ روپے امدادی رقوم کے چیک بھی دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے سندر فیکٹری حادثہ میں شدید زخمی مزدوروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے3 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمی مزدوروں کو50 ہزار روپے کی امدادی رقوم کے چیک دینے کی بھی ہدایت کی ہے