(ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ حلقہ کی عوام کے وسیع ترین مفاد میں کیا ہے،ریاض الحق جج، شریف برادران کی ملک و قوم کے لیے کی جانے والی جدو جہد میں شامل ہوا ہوں ،عوامی خدمت کے ساتھ ضلع بھر میں (ن) لیگ کو مفاد پرستوں سے نجات دلانا ہے ،ایم این اے کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 8 نومبر 2015 09:57

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء) اوکاڑہ ایم این اے ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ حلقہ کی عوام کے وسیع ترین مفاد میں کیا ہے شریف برادران کی ملک و قوم کے لیے کی جانے والی جدو جہد میں شامل ہوا ہوں عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں (ن) لیگ کو مفاد پرستوں سے نجات دلانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔

ریاض الحق جج نے کہا کے میرا جینا ،مرنا ،اوڑھنا ،بچھونا ، حلقہ کی عوام اور (ن) لیگ کے لیے ہے کچھ مفاد پرستوں نے ایسے حا لات پیدا کر دیئے ہیں کہ مجھے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینا پڑا ایسے حالات میں ہمت اور جذبے کی بدولت آج اس مقام پر پہنچا ہوں اب ہا ر اور جیت کو پس پشت ڈال کر حلقہ کی عوام کے مسائل حل کرنے میدان میں نکل آیا ہوں اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا جب تک عوامی مسائل کا تدارک نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کے کارکنوں کو متحد کر کے ضلع بھر میں (ن) لیگ کی مضبوطی کے لیے اقدام کروں گا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں گے۔حلقہ کی عوام کو آج تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کے حصول جیسے مسائل درپیش ہیں ایسی منصوبہ بندی کی جائے گی کہ حلقہ کی عوام ان مسائل سے نجات حاصل کر سکے انہیں تعلیم اور علاج معالجہ کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے پینے کے صاف پانی کے لیے قطاروں میں نہ لگنا پڑے جیوں گا عوام کے لیے اور مروں گا عوام کے لیے