یمن،سعودی قیادت میں اتحادی فضائی حملوں میں 19 افرادہلاک

اتوار 8 نومبر 2015 10:04

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء)یمن میں گزشتہ روز سعودی قیادت میں اتحادی فضائی حملوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی قیادت میں اتحادی فورسز نے باغیوں کی دو گاڑیوں کونشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

یہ حملے یمن کے وسطی علاقے میں کیے گئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس مارچ سے جاری اتحادی فضائی کارروائیوں کے بعد سے اب تک یمن میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہزار ہو چکی ہے جب کہ قریب 25 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :