بھارت کا براہموس سپر سانگ میزائل کا کامیاب تجربہ

اتوار 8 نومبر 2015 10:06

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء)بھارت نے تین سو کلومیٹر تک مار کرنیوالے براہموس سپر سانگ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے نے دفاعی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے اپنے طے شدہ اہداف کے خلاف براہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل موبائل آٹو ناموس لانچر سے فائر کیا گیا ہے اور میزائل نے تین سو کلو میٹر کے فاصلے پر اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :