خیبر پی کے حکومت نے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

اتوار 8 نومبر 2015 10:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء) خیبر پی کے حکومت نے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ صوبائی حکومت عمران خان کی درخواست پر چھٹی دینے پر رضا مند ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت نے علامہ اقبال کے یوم ولادت کے حوالے سے 9 نومبر کو عام تعطیل کا علان کردیا ہے اور اس حولے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے، واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتہ کے روز صوبائی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ یوم ولادت علامہ اقبال پر 9 نومبر کو عام تعطیل کی جائے جبکہ وفاقی حکومت نے 9 نومبر کی تعطیل منسوخ کرد ی ہے۔