پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ، الیکشن کمیشن ہوش کے ناخن لے اور آنکھیں کھولے ، (ن) لیگ نے پری پول دھاندلی کی ہے ،منظور وٹو

اتوار 8 نومبر 2015 10:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نہیں سرکاری ملازمین جیت گئے اضافی بیلٹ پیپر چھپوا کر اراکین اسمبلی کو پیشگی دے دیئے گئے تھے مسلم لیگ (ن) نے پری پول دھاندلی کی ہے الیکشن کمیشن کو ہوش کے ناخن لینا اور آنکھیں کھولنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام پر چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا سوچ رہا ہے پیپلز پارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی