چلی میں 6اعشاریہ8شدت کاہولناک زلزلہ ،لوگوں میں خوف و ہراس

اتوار 8 نومبر 2015 10:08

سنٹیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء)لاطینی امریکہ کے ملک چلی میں ہفتے کو علی الصبح ہولناک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ بتائی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز چلی کے کوکیمبو خطے کے وسطی حصے میں 36 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس زلزلے کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔البتہ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ عمارتوں سے کھلی جگہوں میں نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :