چینی دوران تفتیش بیہیمانہ تشدد کرتے ہیں، ایمنسٹی

جمعہ 13 نومبر 2015 08:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے چین پر تفتیشی عمل کے دوران مشتبہ افراد پر بیہیمانہ انداز میں تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم نے اپنی رپورٹ میں ایسے 590 عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا ہے، جن میں ملزمان نے کہا ہے کہ تشدد کے ذریعے ان سے اقرار جرم کروایا گیا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق ان میں صرف سولہ مقدموں میں عدالتوں نے ملزم کو اپیل کا حق دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دوران تفتیش چینی حکام ملزم کو سونے نہیں دیتے، ہاتھ پیر ہتھکڑیوں میں جکڑ دیتے ہیں، مار پیٹ کے علاوہ انہیں علاج معالجے اور کھانے پینے کی اجازت نہیں دی جاتی۔