افغا ن صوبہ زابل میں طالبان کے دو گروپوں میں جھڑپ ، ملا منصور داد اللہ ہلاک

جمعہ 13 نومبر 2015 08:02

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء) افغانستان کے صوبہ زابل میں طالبان کے دو گروپوں میں جھڑپ کے دوران افغان طالبان رہنما ملا منصور داد اللہ ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ زابل میں افغان طالبان کے دوگروپوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی میں افغان طالبان رہنما ملا داد اللہ منصور ہلاک ہوگیا ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملا داد اللہ منصور نئی افغان طالبان قیادت کے مخالف تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران افغان صوبہ زابل میں طالبان کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی میں بیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں