بھارت برطانیہ وزراء اعظم ملاقات، دونوں ملکوں کا دفاع،تجارت کو فروغ اور دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پراتفاق،برطانیہ نے بھارت کے سیکورٹی کونسل میں مستقل رکن بننے کی حمایت کردی ،دونوں ممالک کوکندھے سے کندھاملاکردہشتگردی کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے ،حکومت بھارت میں ہرواقعہ کی ذمہ دارنہیں ہے،نریندر مودی

جمعہ 13 نومبر 2015 08:02

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء)بھارت اوربرطانیہ نے دفاع،تجارت اورانسدددہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھانے پراتفاق کیا،لندن میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کاکہناتھاکہ برطانیہ کوبھارت میں سرمایہ کاری سے8ہزارلوگوں کوروزگارملے گا،برطانیہ بھارت میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والاملک ہے ،بھارت اسلحہ درآمدکرنے والاسب سے بڑاملک ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت برطانیہ کاسب سے بڑاسٹریٹجک پارٹنرہے ،بھارت کی لیڈرشپ آگے بڑھنے کے عزائم رکھتی ہے ،کیونکہ بھارت سب سے پرانااورجمہوری ملک ہے ،اس لئے بھارت ہماراامریکہ سے بھی بڑاپارٹنرہے ،برطانیہ نے بھارت کے سیکورٹی کونسل میں مستقل رکن بننے کی حمایت کرتے ہوئے یقین دلایاکہ برطانیہ بھارت کاہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کاکہناتھاکہ بھارت برطانیہ کے ساتھ دفاعی ،تجارت اورانسداددہشتگردی کی روک تھام میں تعاون چاہتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے برطانیہ آمدپرخوشی ہوئی ۔دونوں ممالک کوکندھے سے کندھاملاکردہشتگردی کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے ،یہ کسی ایک ملک کی ذمہ داری نہیں پوری دنیااس کے خلاف اقدام اٹھائے ۔انہوں نے بھارت میں انتہاء پسندی پھیلنے کے سوال پرجواب دیتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت بھارت میں ہرواقعہ کی ذمہ دارنہیں ہے ،دونوں قائدین نے باقاعدہ طورپرسربراہوں کی سطح پرملاقات کرانے پراتفاق کیا