افغانستان ،سیکورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں 10طالبان ہلاک ،درجنوں زخمی

جمعہ 13 نومبر 2015 08:04

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء)افغانستان میں سیکورٹی فورسزکے حملے میں 10طالبان ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے نائب سربراہ عبدالرشیدنے بتایاکہ صوبہ بقلدرہ کے علاقے داندی شہاب الدین میں طالبان نے ایک پولیس چوکی پراچانک دھاوابول دیا،حملے میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

جھڑپ میں دس طالبان ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ،تاہم کوئی سیکورٹی اہلکارہلاک یازخمی نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :