ایم این اے کے ماموں کی جانب سے جج کے پلاٹ پرقبضہ، وفاقی پولیس خاموش، وزارت داخلہ نے نوٹس لے لیا ،پولیس کو میرٹ کی بنیاد پر فوری ایکشن لینے کا حکم

جمعہ 13 نومبر 2015 07:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء)رکن قومی اسمبلی کے ماموں کی جانب سے جج کے پلاٹ پرقبضہ کرنے پر وفاقی پولیس کی خاموشی، وزارت داخلہ نے نوٹس لے لیا ہے ۔وفاقی پولیسکومیرٹ کی بنیاد پر فوری ایکشن لینے کا حکم۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کے ماموں مطلوب نے ایک حاضر سروس جسٹس محمدفرخ کے پلاٹ پر دن دیہاڑے پولیس کی مدد سے قبضہ کر لیا تھا ،جس پر بعد ازاں مطلوب پر تھانہ بنی گالامیں دو مقدمات درج کیے گئے تھے ،ملزمان نے ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت کروائی تاہم وہ بھی عدم پیروی پر خارج کر دی گئی اور ملزم کو اب یونین کونسل کا چئیرمین بنانے کے لیے ٹکٹ بھی دیدیا گیا ہے اور وہ مسلم لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن بھی لڑ رہا ہے اور پولیس اسے گرفتار کرنے سے عاری ہے اور بااثر ممبر اسمبلی نے وزارت داخلہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر عدالتی اشتہاریوں کو پناہ دے رکھی ہے جس کا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو معلوم ہوا تو انہوں نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے حکم دیا کہ میرٹ پر کارروائی کی جائے جس سے انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :