میانمار کے صدر کا نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا عزم

جمعہ 13 نومبر 2015 08:05

نیپی ڈاو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء)میانمار کے فوجی سربراہ نے اتوار کو تاریخی انتخابات میں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا عہد کیا ہے۔من آنگ ہلیانگ کا کہنا تھا کہ فوج ’انتخابات کے بعد نئی حکومت کے ساتھ تعاون میں جو بہتر ہوا وہ کرے گی۔

(جاری ہے)

‘آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) اعلان کردہ نشستوں میں تقریباً 80 نشستیں حاصل کر کے سبقت حاصل کر لی ہے۔لیکن پارلیمان کی ایک چوتھائی نشستیں فوج کے لیے مختص ہیں جس کا مطلب ہے کہ فوج بہت زیادہ اثر انداز ہو گی۔گذشہ اتوار کو ہونے والے انتخابات 25 سالوں کے دوران میانمار میں ہونے والے پہلے عام انتخابات تھے۔

متعلقہ عنوان :