کراچی آپریشن آخری دہشت گرد اورآخری ٹارگٹ کلرکی گرفتاری تک جاری رہے گا،سندھ رینجرز

جمعہ 13 نومبر 2015 07:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء) کراچی آپریشن سے متعلق سندھ رینجرز کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد اورآخری ٹارگٹ کلرکی گرفتاری تک جاری رہے گا،آپریشن کے دوران شہیدہونے والے اورعوام کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی۔