عمران خان کا گڈ گورننس کے فوج اورحکومتی بیانات سے لاعلمی کا اظہار ،عارف علوی کی کان میں سرگوشی کے بعد پارٹی چیئرمین نے صحافی کے سوال کا جواب دیا

جمعہ 13 نومبر 2015 08:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافی کے سوال پر گڈ گورننس کے حوالے سے حالیہ فوج اور حکومتی بیانات سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ،پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کی کان میں سرگوشی کے بعد عمران خان نے جواب دیا،جمعرات کے روز عمران خان کے کراچی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال پوچھا کہ گڈ گورننس کے حوالے سے پاک فوج اور حکومتی بیانات پر آپ کاکیا رد عمل ہے جس پر عمران خان نے انتہائی حیرت کا اظہار کیا اور صحافیوں سے پوچھنے لگا کہ کیا ہوا ہے فوج نے کیا ڈیمانڈ کی ہے تاہم اس دوران ساتھ کھڑے پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے عمران خان کو بتایا کہ فوج نے گڈ گورننس کے حوالے سے بیان دیا ہے جس پر عمران نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کا مطالبہ فوج کا نہیں بلکہ پاکستانی قوم کا ہے ،خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس ہے اس لئے آج کسی نے بیڈ گورننس کی بات نہیں کی

متعلقہ عنوان :