شمالی شام میں فوجی چھاوٴنی کے گرد گھسمان کی جنگ جاری، کم از کم سو افراد ہلاک

جمعہ 13 نومبر 2015 08:05

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء) شمالی شام میں گزشتہ روز فوجی چھاوٴنی کے گرد گھسمان کی جنگ میں کم از کم سو افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں شمالی شام میں فضائیہ کی ایک چھاوٴنی پر قبضے کی لڑائی کے دوران ہوئیں۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے میں زیادہ تر تعداد آئی ایس کے شدت پسندوں کی ہے۔ اسلامک اسٹیٹ نے تقریباً دو سال قبل صوبہ حلب میں موجود اس چھاوٴنی پر قبضہ کیا تھا۔ حکومتی فوج نے اپنے حمایتی دستوں کے ساتھ مل کر رواں ہفتے ہی اس ایئر یس کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کارروائی شروع کی ہے۔

متعلقہ عنوان :