ریحام خان کالا جادو کرنے والے بابے کا نام بتائیں، عمران کا رویہ ٹھیک کرائیں گے،راناثناء اللہ

جمعہ 13 نومبر 2015 08:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریحام خان پر کالا جادو کرنے والے بابے سے عمران خان کا رویہ بھی ٹھیک کرائیں گے ،جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی سابق اہلیہ پر واقعی کالا جادو ہوا ہے تو میں ریحام خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس کالا جادو کرنے والے بابے کا نام بتائیں ہم ان کے پاس جائیں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے کالے جادو سے عمران خان رویہ بھی ٹھیک کر دیں،ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کہیں بھی نظر نہیں آئی یہ صرف کنٹینر پر ہی نظر آتی ہے