قوانین کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا کے تین خواتین فنکاروں سمیت پانچ فنکاروں کے عرب ممالک کے داخلے پرپابندی عائد

جمعہ 13 نومبر 2015 07:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء) قوانین کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا کے تین خواتین فنکاروں سمیت پانچ فنکاروں کے عرب ممالک کے داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے ۔امیگریشن اور محکمہ ثقافت کے ذرائع کے مطابق تین خواتین اور دو مرد فنکاروں نے مختلف عرب ممالک میں شو کئے تھے تاہم ان شو کے دوران ان اداکاروں نے ان ممالک کے قوانین کی خلاف ورزی کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ بعض خواتین فنکار اپنے ساتھ اضافی فنکاروں کو بھی لے گئے تھے جس پر عرب کے مختلف ممالک کی جانب سے خواتین اور مردوں کے داخلے پرپا بندی عائد کی ہے اور ان کے مختلف عرب ممالک میں ہونے والے شوز پر بھی پابندی عائد کی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پابندی عائدکرنے کے باعث یہ فنکار بیرون ممالک شو کے لئے نہیں جا رہے ہیں۔ ان فنکاروں کی جانب سے اپنے اوپر عائد پابندی ختم کرنے کے لئے اسلام آباد میں ان ممالک کے سفارتخانوں کو معافی کی باقاعدہ درخواستیں بھی دی ہیں ۔ تاہم اس ضمن میں پشاور کے فنکاروں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔