پی سی بی میں موجو د ایک شخص عمر اکمل کو تنگ کر رہا ہے :عامر سہیل، تازہ سکینڈل کے معا ملے پر عمر اکمل اور پی سی بی کے مابین رابطے کا فقدان دکھائی دیتا ہے، ثبوت نہ ملے تو پی سی بی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ،اکمل مجرم ہوا تو سزا ملنی چاہیے ، پھر تمام کھلاڑیوں سے ایسا ہی رویہ برتنا چاہیے ، سابق کپتان

جمعہ 13 نومبر 2015 07:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ پی سی بی میں موجود ایک شخص عمر اکمل کو تنگ کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے تازہ سکینڈل کے معا ملے پر عمر اکمل اور پی سی بی کے مابین رابطے کا فقدان دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

حید آباد میں موجود عمر اکمل کے تازہ سکینڈل پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل جو بات کر رہے ہیں ،اس بات پر غور کرنا پڑے گا۔

عامر سہیل نے استفسار کیا کہ کیا قومی کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل سے اس سکینڈل کے بارے میں تحقیقات کیں ،کیاعمر اکمل سے پوچھا گیا کہ یہ سب کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل اگر مجر م ہیں تو انہیں سزا ملنی چاہیے اور پھر تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا رویہ ہی برتا جانا چاہیے۔عامر سہیل نے مزید کہا کہ پی سی بی کو اس سکینڈل کے حوالے سے ثبوت نہ ملے تو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔