پی ایس67کے ضمنی انتخابات ،پیپلزپارٹی کے نوراحمدبھرگڑی 59806ووٹ لیکرکامیاب ،فنکشنل لیگ کے غلام قادرمنگریو5200ووٹ لے سکے

جمعہ 13 نومبر 2015 07:57

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء)سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس67کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نوراحمدبھرگڑی 59806ووٹ لیکرکامیاب ،فنکشنل لیگ کے غلام قادرمنگریو5200ووٹ لے سکے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزسندھ اسمبلی کے حلقہ بی ایس67میرپورخاص میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح ساڑھے7بجے سے شام 5بجے تک جاری رہی اورپورادن پرامن پولنگ ہوتی رہی ،غیرحتمی اورغیرسرکای نتائج کے مطابق انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نوراحمدبھرگڑی 59806ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے ہیں ،جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے حمایت یافتہ مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوارغلام قادرمنگریوصرف5200ووٹ حاصل کرسکے ہیں

متعلقہ عنوان :