بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکراچی جانے والامسافرحرکت قلب بندہونے کے باعث انتقال کرگیا

اتوار 15 نومبر 2015 09:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکراچی جانے والامسافرحرکت قلب بندہونے کے باعث انتقال کرگیا،تصدیق کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے65سالہ بزرگ شہری نے نجی ائیر لائن کی پرواز کے زریعے اسلام آباد سے کراچی جاناتھا،لیکن ائیر رپورٹ پر طبیعت بگڑ جانے سے اسکی موت واقع ہو گئی، جس کے بعد ائیر پورٹ انتظامیہ نے ضروری کاغذی کاروائی کے بعدمرحوم کاجسدخاکی ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔