سبی،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الطاف حسین پر فرد جرم عائد کر دی

اتوار 15 نومبر 2015 09:28

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء)انسداد دہشت گردی سبی کے جج میر محمد رفیق لانگو کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پر فرد جرم عائد کر دی ہے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پر سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جو معزز عدالت میں زیر سماعت ہے معزز عدا لت نے سماعت کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پر فرد جرم عائد کر تے ہوئے مقدمات کی آئندہ سماعت 28نومبر تک ملتوی کر د ی ہے آئندہ پیشی پر استعاثہ کی جانب سے گواہاں پیش کیے جائیں گے سرکا ر کی جانب سے مقدمات کی پیروی ایس پی پی میر مراد بخش مری نے کی۔