میری سنچری نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جس پر خوشی ہے ، الیکس ہیلز، خاص ٹریننگ کرکے پاکستان کی سپن باؤلنگ خصوصاً یاسر شاہ پر قابو پایا ، میرا ذہن اس وقت پاکستان کے خلاف صرف اورصرف اگلے دو میچ اور یہ سیریز جیتنے کی کوشش کرنے پر مرکوز ہے، انگلش اوپنر

اتوار 15 نومبر 2015 09:24

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) اوپنر الیکس ہیلز نے کہا ہے کہ دو سرے ون ڈے میچ میں ان کی سنچری سے انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کا حوصلہ ملے گا۔ پاکستان کے خلاف جیت میں اپنا حصہ ڈالنے پر انہیں خاص خوشی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے اپنی پوری توجہ چار میچوں کی ون ڈ ے سیریز جیتنے پر مرکوز کر رکھی ہے۔ دو میچوں کے بعد سیریز1-1 سے برابر ہے جبکہ اگلے دو مقابلے منگل کو شارجہ اور جمعہ کو دبئی میں شیڈول ہیں۔

میرا ذہن اس وقت پاکستان کے خلاف صرف اورصرف اگلے دو میچ اور یہ سیریز جیتنے کی کوشش کرنے پر مرکوز ہے‘۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں موقع نہ پانے والے ہیلز نے بتایا کہ ستمبر میں گھر پر آسٹریلیا کے خلاف خراب پرفارمنس پر وہ مایوس ہوئے۔

(جاری ہے)

’یقیناً مجھے آسٹریلیا سیریز پر بہت مایوسی ہوئی۔ پھر یہاں آنا اور ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہونا میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا‘۔

’مجھے کنڈیشنز سے مانوس ہونے کیلئے پانچ سے چھ ہفتے کا وقت ملا۔ اس دوران نیٹس میں مجھے سپن کھیلنے کا بہت ٹائم ملا اور مجھے خوشی ہے کہ اس کے نتائج سامنے آ گئے اور میں خاص ٹریننگ کرکے پاکستان کی سپن باؤلنگ خصوصاً یاسر شاہ پر قابو پایا ۔ واضح رہے یاسر شاہ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے تھے ‘۔

متعلقہ عنوان :