پیرس حملہ تیسری عالمی جنگ کا حصہ ہے، پوپ فرانسس

اتوار 15 نومبر 2015 09:35

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء)پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ پیرس حملہ تیسری عالمی جنگ کا حصہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے بیان میں پیرس پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان سب کے لئے دعاگو ہیں۔

(جاری ہے)

پیرس حملوں پر شدید صدمہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیرس پر ہونے والا حملہ تیسری عالمی جنگ کا حصہ ہے حملہ کرنے والے انسان نہیں دنیا کا کوئی بھی مذہب ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا

متعلقہ عنوان :