پاکستان اور تاجکستان نے تجارتی معاہدے پر بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ، میڈیا رپورٹس

اتوار 15 نومبر 2015 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) پاکستان اور تاجکستان نے تجارتی معاہدے پر بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اس معاہدے کے ذریعے افغانستان کے راستے تجارتی ساز و سامان کے تبادلے میں مدد ملے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینئر حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس معاہدے پر بات چیت رواں سال اپریل میں معطل کر دی گئی تھیں جب افغانستان نے بھارت کے شمولیت پر اصرار کیا تھا ۔

پاکستان کا موقف گزشتہ روز پاک تاجک بزنس کمیونٹی کے اجلاس میں پہنچایا گیا جس کی صدارت وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور تاجک وزیر تجارت سراج الدین اسلوف نے مشترکہ طور پر کی تھی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان تاجکستان نے تاجکستان کے اس کیس کی بھی حمایت کرنے کی پیش کی ہے جس کے ذریعے وہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں شامل ہونا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس معاہدے میں پاکستان ، کرغزستان اور قازقستان شامل ہیں ۔

عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے معاہدے میں تاجکستان کی شمولیت کی حمایت پھر کی ۔ پاکستان اور تاجکستان نے ایک سے زیادہ دفعہ سہہ فریقی معاہدے پر دستخط کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ مذاکرات اعلی سطح کے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور دو میٹنگز استنبول اور دو شنبے میں پہلے ہو چکی ہیں تاہم بھارت کی شمولیت پر اصرار سے معاملہ لٹکا ہوا ہے واضح رہے کہ تاجکستان پاکستان کے تاجروں کے لئے اہم بزنس ملک کے طو پر ابھر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :