شام کی خانہ جنگی سے متعلق وزرائے خارجہ مذاکرات کاویانا میں آغاز

اتوار 15 نومبر 2015 09:36

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) شام کی خانہ جنگی کے بارے میں وزرائے خارجہ مذاکرات کا آغازویانا میں ہوگیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویانا میں شامی خانہ جنگی بارے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے مذاکرات کے دوران شام میں جاری کشیدگی اور اس بحران کے حل کیلئے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ مذاکرات فرانس میں حالیہ المناک بم دھماکوں کے باوجود شروع کردیئے گئے ہیں فرانس کے وزیر خارجہ لاؤرنٹ فیسوس کا کہنا ہے کہ پیرس میں دہشتگردانہ حملوں نے اس بات کو اور بھی ضروری بنا دیا ہے کہ عالمی برادری شام میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرے

متعلقہ عنوان :