آرمی چیف دیگر اداروں کی طرح پی سی بی کے معاملات بھی چیک کریں،کرکٹ بورڈ میں جواریئے بیٹھے ہیں ،سرفراز نواز ، پی سی بی کا ویژن پاکستان نہیں ھارت کے ساتھ ہے ،شہریار خان خوف کریں اور عوام کے جذبات سے نہ کھیلیں،میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 نومبر 2015 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ آرمی چیف دیگر اداروں کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بھی چیک کریں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں جواریئے بیٹھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ شہریار خان کو اپنی عزت کی کوئی پرواہ نہیں ہر وقت اول فول باتیں کرتے رہتے ہیں بھارت سے کرکٹ سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا ویژن پاکستان نہیں بلکہ بھارت کے ساتھ ہے شہریار خان ذرا خوف کریں اور عوام کے جذبات سے نہ کھیلیں وزیراعظم انٹیلی جنس ادارو ں کے ذریعے بھارت کے معاملات کا خود پتہ جروائیں بھارت میں فنکاروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے