افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں پندرہ طالبان ہلاک

اتوار 15 نومبر 2015 09:36

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں پندرہ طالبان ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ننگر ہار بغلان ، قندوز ، بدخشاں، قندھار اور دیگر علاقوں میں آپریشنز کئے جھڑپوں میں پندرہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے آپریشنز کے دوران متعدد طالبان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :