داعش نے فرانس پر مزید حملوں کی دھمکی دیدی،ملک میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کرفیو نافذ ، فوج تعینات،صدر کا تین روزہ سوگ کا اعلان

اتوار 15 نومبر 2015 09:36

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء)شدت پسند تنظیم داعش نے فرانس پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی ۔ فرانس میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کرفیو نافذ ، فوج تعینات کردی گئی ۔

(جاری ہے)

صدر فرانسو اولاند نے تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کردیا پیرس میں دھماکوں کے بعد داعش نے دھمکی دی ہے کہ وہ فرانس میں مزید حملے کرے گا دوسری جانب فرانس میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی ہے فرانس میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کرفیو نافذ ہوا ہے فرانسیسی صدر نے حملوں کے بعد ملک بھر میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان بھی کیا ہے

متعلقہ عنوان :