بھارتی انتہا پسندوں نے جوتے بنانے والی کمپنیوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ،جوتے گائے کی کھال سے بنائے جاتے ہیں جس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں ، پیداوار فوری روکی جائے ، آر ایس ایس کا مطالبہ

اتوار 15 نومبر 2015 09:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) انتہا پسندی کا ایک اور چہرہ ، سر پر "گائے ماتا" کا بھوت سوار کئے انتہا پسند ہندوؤں نے کئی مسلمانوں کی جان لینے کے بعد اب چمڑے سے بنے جوتے فروخت کرنے والوں کو بھی دھمکانا شروع کر دیا ہے۔انتہا پسند ہندوؤں کے جنون کا اونٹ جانے کس کروٹ بیٹھے گا۔ انتہا پسندی کی دلدل میں دھنسے تنگ نظر ہندوؤں نے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے بعد اب اب کر دیا ہے ایک نیا مطالبہ۔

(جاری ہے)

ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکنوں نے چمڑے کے جوتے بیچنے والی آ ن لائن کمپنی "مینترا" کے خلاف حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گائے کی کھال سے بنے جوتے بیچنے پر "مینترا" کمپنی کے خلاف ایکشن لیا جائے کیونکہ اس سے ہندووٴں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔تنقید کا نشانہ بنائی جانی والی کمپنی ’مینترا‘ نے جواب میں کہا کہ جوتے بنانے کیلئے چمڑا مقامی مارکیٹوں سے نہیں بیرون ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے جو کسی طور پر بھی ملک کے قانون کے منافی نہیں۔

متعلقہ عنوان :