سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے حق بجانب بھارتی دعویٰ کو مضبوط حمایت مل رہی ہے ،بھارتی صدر پرناب مکھرجی

اتوار 15 نومبر 2015 09:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ہم خیال ملکوں کے ساتھ رابطہ بڑھا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل ممبر شپ کے قانونی اور حق بجانب دعویٰ کو مضبوط حمایت مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبروں کے مطابق پراگتی میدان میں انڈین ٹریڈ میلر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے پڑوسیوں اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ روابط بڑھا لئے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی رکنیت کی حمایت کی اچھی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :