اسلام آباد ہائی کورٹ ، سی ڈی اے کو تین پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں غیر قانونی تعمیرات گرا کر دو ہفتوں میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم ،جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ بھی سنادیا گیا

اتوار 15 نومبر 2015 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو تین پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں غیر قانونی تعمیرات گرا کر دو ہفتوں میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ جسٹس نور الحق قریشی نے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ بھی سنایا جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھاکہ سی ڈی اے نے لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی پر ایف آئی ایکو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کیلئے تین خطوط لکھے جبکہ اسے یہ اختیار حاصل نہیں تھا‘ ہاؤسنگ سوسائٹی کے رجسٹرار کو کارروائی کا ہے‘ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایف آئی اے اس معاملے میں انکوائری کر سکتی ہے ‘ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ 15 دنوں میں جمع کراء‘ عمل درآمد نہ کرنے پر سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے نے جموں و کشمیر ‘ ملٹی پروفیشنلز اور پاکستان میڈیکل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف آؤٹ پلان کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے ایف آئی اے کو 15 نومبر 2013 ء کو خطوط تحریر کئے تھے۔